میدان، فوجی کاروان،بیس اور چوکیوں پر حملہ،7ہلاک

صوبہ میدان کے چک، جلریز اور جغتو اضلاع میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے فوجی کاروان، چوکیوں اور بیس پر حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ ضلع چک کے لوہڑگاؤں کے قریب واقع چوکی پر ہونے والے حملے میں دو […]

صوبہ میدان کے چک، جلریز اور جغتو اضلاع میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے فوجی کاروان، چوکیوں اور بیس پر حملہ کیا۔

اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے لگ بھگ ضلع چک کے لوہڑگاؤں کے قریب واقع چوکی پر ہونے والے حملے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ تیسرا زخمی ہوا۔

دوسری جانب اتوار کے روز صبح کے وقت بکسمند کے علاقے میں ٹگ نامی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جو ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں دو فوجی مارے گئے۔

اسی طرح پیرکےروز شام کے وقت بندرسر اور بزرگ نامی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں کے حملے سے ایک فوجی مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پیر کےروز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے لگ بھگ ضلع جغتو کے مردلہ اور کمکی ارباب کے علاقوں میں مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا،جو ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پیر کےروز دوپہر کے وقت ضلع جلریز کے خواجہ محمدولی کے علاقے میں واقع بیس پر ہونے  والے حملے میں دو جنگجو ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔