میدان وردگ

میدان وردگ، چک پاور ڈیم کا 60 فیصد تعمیراتی کام مکمل

میدان وردگ، چک پاور ڈیم کا 60 فیصد تعمیراتی کام مکمل

کابل(الامارہ)
صوبہ میدان وردگ الیکٹرک کمپنی کا کہنا ہے کہ صوبہ میدان وردگ میں چک پاور ڈیم کا 60 فیصد تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق اس منصوبے پر 925 ملین افغانی لاگت آئے گی اور اس کی تکمیل کے بعد ضلع چک کے رہائشی بجلی سے مستفید ہوں گے۔
الیکٹرک کمپنی نے اس منصوبے کی صلاحیت 3.9 میگاواٹ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ کی بحالی کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔