میدان وردگ

میدان وردگ ، ایک چیک ڈیم کی تعمیر کاآغاز

میدان وردگ ، ایک چیک ڈیم کی تعمیر کاآغاز

کابل(بی این اے )
میدان وردگ کینال ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ وزارت پانی و توانائی کی جانب سے اس صوبے کے ضلع بہسود میں ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

مذکورہ صوبے کینال ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر مولوی عبدالصمد حلیم نے باختر نیوز کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ وزارت پانی و توانائی کی جانب سے ضلع بہسود میں 30 لاکھ 300 افغانی کی لاگت 30 میٹر لمبائی اور 7 میٹر اونچائی پر مشتمل ایک چیک ڈیم کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ چیک ڈیم میں ہزاروں کیوبک میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔

واضح رہے کہ امارت اسلامیہ کی آمد کے ساتھ ہی مذکورہ صوبے میں چیک ڈیموں کی تعمیر پر پوری توجہ دی گئی ہے۔