کابل

نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر سے ننگرہار کے ضلع ہسکہ مینہ کے قبائلی عمائدین کی ملاقات

نائب وزیراعظم مولوی عبدالکبیر سے ننگرہار کے ضلع ہسکہ مینہ کے قبائلی عمائدین کی ملاقات

 

کابل ( بی این اے ) نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے ننگرہار کے ضلع ہسکہ مینہ کے قبائلی رہنماؤں اور علمائے کرام نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ضلع ہسکہ مینہ کے قبائلی رہنماؤں اور علمائے کرام نے کہا کہ ننگرہار کے عوام نے ماضی کی طرح امارت اسلامیہ کے ساتھ اپنی وفاداری اور تعاون کا اظہار کیا ۔ انہوں نے ہے کہ اسلامی نظام کی حاکمیت کے ساتھ ہی داعشی فتنے کے اختتام پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب اس فتنے کا دوبارہ سر اٹھانا ناممکن ہوگیا ہے۔

قبائلی عمائدین نے مذکورہ ضلع میں چراگاہوں کی ملکیت کا حل بھی طلب کیا اور اپنے مطالبات تحریری شکل میں نائب وزیراعظم کے ساتھ شیئر کیے ۔

ساتھ ہی نائب وزیراعظم نے امارت اسلامیہ کے ساتھ ماضی اور حال میں تعاون پر ننگرہار کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ننگرہار کے عوام کی حمایت اور مجاہدین کے ساتھ تعاون کی وجہ سے امارت اسلامیہ کو دوسری بار فتح اور اسلامی نظام کی حکمرانی نصیب
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی نظام تمام افغانوں کا ہے اور تمام شہری بلا تفریق اپنے مسائل اور مطالبات متعلقہ حکام سے شیئر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے ہسکہ مینہ کے عمائدین کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات پر غور کریں گے۔