کابل

نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور سے مختلف صوبوں کے علماء کرام اور قبائلی رہنماؤں کی ملاقات

نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور سے مختلف صوبوں کے علماء کرام اور قبائلی رہنماؤں کی ملاقات

کابل(بی این اے )
نائب وزیراعظم برائے انتظامی امور سے گزشتہ روز ملک کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، قبائلی رہنماؤں ، بزرگوں اور مجاہدین نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں انہوں نے ملک کی مجموعی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے، تجارتی و اقتصادی شعبوں کے فروغ اور ملک میں بدعنوانی کے خاتمے پر امارت اسلامیہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ان قبائلی رہنمائوں، علمائے کرام اور مجاہدین نے بھی اپنے مسائل اور تجاویز نائب وزیر اعظم سے شئیر کرتے ہوئے امارت اسلامیہ کی قیادت سے درخواست کی کہ وہ تعلیم و تربیت اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے شعبوں پر خصوصی توجہ دیں۔

اسی دوران نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور نے کہا کہ علمائے کرام اور قبائلی رہنماؤں حضرات کا قومی اتحاد کو مضبوط بنانے اور ملک کے مختلف طبقات کے درمیان عمومی افکار کو واضح کرنے میں موثر کردار ہے۔

واضح رہے کہ نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور وزیر نے بھی انہیں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ۔