کابل

نائب وزیر اعظم مولوی عبدالسلام حنفی سے ایران میں امارت اسلامیہ کے سفیر کی ملاقات

نائب وزیر اعظم مولوی عبدالسلام حنفی سے ایران میں امارت اسلامیہ کے سفیر کی ملاقات

کابل(الامارہ)
نائب وزیر اعظم برائے انتظامی امور مولوی عبدالسلام حنفی سے ایران میں امارت اسلامیہ کے سفیر مولوی فضل محمد حقانی نے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں مولوی عبدالسلام حنفی نے کہا کہ امارت اسلامیہ تمام ممالک بالخصوص پڑوسی ممالک کے ساتھ باہمی احترام اور اچھے تعلقات کے لیے پرعزم ہے۔

مولوی حنفی نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ پڑوسی ممالک بالخصوص ایران میں مقیم افغان مہاجرین سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

علاوہ ازیں اس ملاقات میں ایران میں امارت اسلامیہ کے سفیر مولوی فضل محمد حقانی نے کہا کہ سفارتخانے کے اہلکار ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
ان کے مطابق امارت اسلامیہ کی آمد کے بعد مختلف شعبوں میں افغان مہاجرین، تاجروں اور طلباء کے مسائل کو حل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مذکورہ ملک میں مقیم تمام افغانوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تقسیم کے حوالے سے امارت اسلامیہ سے خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی۔