ننگرہار،پولیس اور فوجیوں پر حملے،8زخمی،1ہلاک

صوبہ ننگرہار کے نازیان،غنی خیل،مہمنددرہ اور سرخ اضلاع میں فوجیوں اور پولیس پر حملے ہوئيں۔ تفصیل کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے نازیان اور غنی خیل اضلاع کے درمیانی علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں کی گشتی پارٹی پر حملہ کیا، جو […]

صوبہ ننگرہار کے نازیان،غنی خیل،مہمنددرہ اور سرخ اضلاع میں فوجیوں اور پولیس پر حملے ہوئيں۔

تفصیل کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات بارہ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے نازیان اور غنی خیل اضلاع کے درمیانی علاقے میں کٹھ پتلی فوجوں کی گشتی پارٹی پر حملہ کیا، جو دیر تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں 3 فوجی زخمی ہوئيں۔

ضلع مہمنددرہ سے اطلاع ملی ہےکہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے پولیس اہلکاروں کی چوکی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئيں۔

جہادی ذرائع نے ضلع سرخ رود سے اطلاع دی ہےکہ پیر کےروز 2015-06-01 مقامی وقت کے مطابق دوپہر ساڑھے بارہ بجے باغوانی کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہوئيں۔