ننگرہار

ننگرہار، رواں سال آڑو کی پیداوار میں اضافہ

ننگرہار، رواں سال آڑو کی پیداوار میں اضافہ

 

کابل( الامارہ ) ننگرہار کے محکمہ زراعت کے سربراہ مولوی عبدالستار محمد کا کہنا ہے کہ صوبے میں 1250 ایکڑ اراضی پر آڑو کے باغات لگائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال آڑو کی پیداوار 7 ہزار 8 سو ٹن تھی جبکہ رواں سال نئے باغات لگانے اور بہتر دیکھ بھال کے باعث پیداوار 9 ہزار ٹن سے زائد تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ننگرہار میں آڑو کی چار اقسام اگائی جاتی ہیں جن کی فصل پاکستان اور دیگر ممالک کے مقابلے ایک ماہ پہلے تیار ہوکر مارکیٹ میں پہنچتی ہے۔