ننگرہار، چوکی پر قبضہ، 12 ہلاک و زخمی، 7 سرنڈر، اسلحہ غنیمت

مقامی جنگجوؤں کی چوکی پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ ننگرہار ضلع گوشتہ میں حملہ کیا، جبکہ غنی خیل اور بٹی کوٹ اضلاع میں فوجی مجاہدین سے آملے۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ضلع گوشتہ کے مرکز، خویزئی اور سربند کے علاقوں میں واقع جنگجوؤں اور پولیس چوکیوں پر […]

مقامی جنگجوؤں کی چوکی پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ ننگرہار ضلع گوشتہ میں حملہ کیا، جبکہ غنی خیل اور بٹی کوٹ اضلاع میں فوجی مجاہدین سے آملے۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ضلع گوشتہ کے مرکز، خویزئی اور سربند کے علاقوں میں واقع جنگجوؤں اور پولیس چوکیوں پر مجاہدین نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے شدید حملہ کیا، جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے سربند نامی چوکی فتح اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 7 ہلاک اور دیگر فرار ، وہاں کھڑی رینجر گاڑی تباہ اور مجاہدین نے دو راکٹ لانچر، دو ہیوی مشین گن، چار کلاشنکوفیں، ایک موٹر سائیکل اور دیگر فوجی سازوسامان غنیمت کرلی۔

اسی طرح ضلعی مرکز اور خویزئی چوکی میں پانچ اہلکار اہلکار زخمی ہوئے۔

دوسری جانب جمعہ کے روز ضلع غنی خیل کے رہائشی پانچ افغان فوجی سیدولد یاسین، نومحمد ولد عنایت گل، امیر ولد گاگل، شیرخان ولد روجک اور سلیم ولد قابل شاہ جبکہ ضلع بٹی کوٹ کے دو فوجی داؤد ولد محمدشاہ اوور وزیرمحمد ولد لعل وزیر نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین سے آملے۔