ننگرہار

ننگرہار، 10 ملین افغانی کی لاگت سے پانچ چیک ڈیموں کی تعمیر مکمل

ننگرہار، 10 ملین افغانی کی لاگت سے پانچ چیک ڈیموں کی تعمیر مکمل

کابل(الامارہ)
صوبہ ننگرہار کے محکمہ زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے مطابق درہ نور، بہسود، دوربابا، کوز کونڑ اور شینواری اضلاع میں 10 ملین افغانی کی لاگت سے پانچ چیک ڈیموں کی تعمیر مکمل کرکے ان کاافتتاح کیا گیا۔
حکام کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث بنائے گئے ڈیموں میں زیادہ مقدار پانی جمع ہو گیا ہے جس سے سینکڑوں ایکڑ اراضی سیراب ہو گی۔
واضح رہے مذکورہ چیک ڈیموں کی تعمیر کے دوران دو سو افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔