ننگرہار

ننگرہار؛ ضلع شنواری میں “آزاد افغانستان” کے نام سے ٹیبال کرکٹ مقابلوں کا انعقاد

ننگرہار؛ ضلع شنواری میں "آزاد افغانستان" کے نام سے ٹیبال کرکٹ مقابلوں کا انعقاد

کابل(بی این اے )
ننگرہار ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس اور شنواری ڈسٹرکٹ سپورٹس مینجمنٹ کے ساتھ مل کر ضلع کے گلاھی گاؤں کے نوآباد یوتھ اسٹیڈیم میں نوجوانوں کو متحد کرنے کے مقصد سے 20 ٹیموں کے درمیان ٹیب بال کرکٹ مقابلے شروع ہو گئے۔
مذکورہ مقابلوں کا پہلا میچ گلاھی اتفاق اور شنواری اتلان کے درمیان کھیلا گیا جوکہ شنواری اتلان نے ٹاس جیت کرکے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ دس اوورز میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر مخالف ٹیم کو 124 رنز کا ہدف دیا۔
دوسری جانب گلاھی اتفاق ٹیم نے 124 رنز بنایا جس کے ساتھ ہی میچ ٹائی ہوکر سپر اوور میں چلا گیا،سپر اوور میں گلاھی اتفاق ٹیم نے شنواری اتلان ٹیم کو 15 رنز کا ہدف دیا تاہم شنواری اتلان ٹیم نے 13 رنز بناکر مقررہ ہدف پورا نہ کرسکا اورمقابلہ 2 رنز کے فرق سے گلاھی اتفاق ٹیم کی فتح کے ساتھ ختم ہوا۔
یاد رہے کہ یہ مقابلے 25 دن تک جاری رہیں گے۔