ننگرہار

ننگرہار؛ ٹیپ بال کرکٹ مقابلے سپین غر ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر

ننگرہار؛ ٹیپ بال کرکٹ مقابلے سپین غر ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر

کابل(الامارہ)
صوبہ ننگرہار کے فزیکل ٹریننگ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس صوبے کے ضلع سپین غر میں دس ٹیموں کے درمیان شروع ہونے والے ٹیپ بال کرکٹ مقابلے سپین غر ٹیم کی چیمپئن شپ جیتنے سےاختتام پذیر ہوگئے۔
ان مقابلوں کا فائنل سپین غر اور اچین ٹیموں کے درمیان ہوا ،جس کے نتیجے میں سپین غر ٹیم نے مقررہ دس اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر حریف ٹیم کو 136 رنز کا ہدف دیا، جبکہ دوسری جانب اچین ٹیم مذکورہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور سپین غر ٹیم نے چیمپئن شپ جیت لی ۔
ان مقابلوں کے اختتام پر جیتنے والی ٹیم کو چیمپئن شپ کپ دیا گیا۔