ننگرہارآپریشن،چار ٹینک وگاڑیاں تباہ،54 ہلاک و زخمی

الخندق جہادی آپریشن کے اغاز کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ ننگرہار میں دشمن کے مراکز اور گشتی پارٹیوں کو نشانہ بنایا۔ تفصیل کے مطابق بدھ کے روز مغرب کے وقت صدر مقام جلال آباد شہر کے قریب ایئرپورٹ کے سامنے سپیشل فورس اہلکاروں کی گاڑی کو مجاہدین نے حکمت عملی کے […]

الخندق جہادی آپریشن کے اغاز کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ ننگرہار میں دشمن کے مراکز اور گشتی پارٹیوں کو نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق بدھ کے روز مغرب کے وقت صدر مقام جلال آباد شہر کے قریب ایئرپورٹ کے سامنے سپیشل فورس اہلکاروں کی گاڑی کو مجاہدین نے حکمت عملی کے تحت دھماکہ خیز مواد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی تباہ اور اس میں سوار چار اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔

دوسری جانب بدھ کے روز شام کے وقت ضلع سرخ کے رود کڑس خوڑ، چمتلی اور شمس پور کے علاقوں میں کاروان اور جنگجوؤں کی چوکی پر حملے کے نتیجے میں تین اہلکار قتل ہوئے۔

اسی طرح بدھ کے روز ضلع غنی خیل کے مربوطہ علاقوں میں مجاہدین نے طورخم،جلال آباد قومی شاہراہ کو بند کرکے دشمن کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں 6 اہلکار ہلاک جبکہ 8 زخمی اور ایک ٹینک بھی تباہ ہوا۔

دریں اثناء بزدل دشمن نے معمول کے مطابق سویلین آبادی کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ اناللہ وانآ الیہ راجعون

رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ضلع شیرزاد کے مرکز پر مجاہدین نے میزائل داغے، جو اہداف پرگریں ، جس سے دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔

اسی طرح بدھ کے روز صبح کے وقت ضلع مہمنددرہ کے مربوطہ علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار چار اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

ذرائع کے مطابق ضلع مہمنددرہ کے ہزار ناؤ اور باسول کے علاقوں میں مجاہدین نے جنگجوؤں کی چوکیوں اور فوجیوں پر  حملہ کیا،جس میں 8 اہلکار زخمی ہوئے۔

ضلع غنی خیل کے گولائی کے علاقے میں فوجی مرکز اور چوکی پر مجاہدین نےحملہ کیا، جو دیر تک جاری رہا،جس کے نتیجے میں ایک ٹینک بھی تباہ ہوا اور ساتھ ہی ضلعی مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر اور آس پاس چوکیوں کو مجاہدین نے نشانہ بنایا اور اس دوران تازہ دم اہلکاروں پر  بھی حملہ کیا،جس کے نتیجے میں ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ چار اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

نیز بدھ کے روز شام کے وقت مجاہدین نے تین جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ضلع بٹی کوٹ سے اطلاع ملی ہےکہ بدھ کے روز صبح کے وقت شینواری قلعہ کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں دو فوجی ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے اور ضلع حصارک کے شاہین نمبردو چوکی پر حملے کے دوران ایک جنگجو زخمی ہوا اور ساتھ ہی پیدل دستوں پر حکمت عملی کے تحت دھماکہ ہوا،جس سے ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔