ننگرہارآپریشن، 15 ہلاک و زخمی، 8 فوجی سرنڈر

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے الخندق آپریشن کے سلسلے میں صوبہ ننگرہار کے شیرزاد اور خوگیانی اضلاع میں دشمن کے مرکز اور چوکیوں پر حملہ کیا،جبکہ ضلع بٹی کوٹ میں 8 فوجی مجاہدین سے آملے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات کےروز مغرب کے وقت مجاہدین نے ضلع شیرزاد کے مرکز اور آس پاس دفاعی چوکیوں پر […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے الخندق آپریشن کے سلسلے میں صوبہ ننگرہار کے شیرزاد اور خوگیانی اضلاع میں دشمن کے مرکز اور چوکیوں پر حملہ کیا،جبکہ ضلع بٹی کوٹ میں 8 فوجی مجاہدین سے آملے۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات کےروز مغرب کے وقت مجاہدین نے ضلع شیرزاد کے مرکز اور آس پاس دفاعی چوکیوں پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے وسیع حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار اہلکار ہلاک سات زخمی اور دشمن کو مالی نقصانات کا سامنا بھی ہوا۔

اسی طرح جمعرات کے روز سہ پہر کے وقت ضلع خوگیانی کے مملہ کے علاقے میں واقع جنگجوؤں کی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس میں ایک شرپسند ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ضلع بٹی کوٹ کے باریکاب، غازی آباد، ڈاگی، مشوانی اور شش خیل کے رہائشی 8 افغان فوجیوں نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مجاہدین سے آملے، جن میں نیازالرحمن ولد عبدالرحمن، لیاقت ولد محمد دیدار، حمیدگل ولد نیازمحمد، الماس ولد محمدنذیر، مسعود ولد عبدالمجید، ہجرت اللہ ولد شفیع اللہ، خورشید ولد ایران اور امید ولد رقیب اللہ شامل ہیں۔