ننگرہار

ننگرہار ، تھیلیسیمیا ہیلتھ سنٹر کا افتتاح

ننگرہار ، تھیلیسیمیا ہیلتھ سنٹر کا افتتاح

کابل(الامارہ)
صوبہ ننگرہار کے اپنے دورے کے دوران وزارت صحت عامہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈویلپمنٹ اینڈ پالیسی ڈاکٹر محمد حسن غیاثی نے اس صوبے کے صدر مقام جلال آباد شہر میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے مفت علاج کے مرکز کا افتتاح کیا۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزارت صحت عامہ کے ڈپٹی ہیلتھ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد حسن غیاثی، اس وزارت کے ہیلتھ کوآرڈینیشن کے سربراہ حافظ معتصم باللہ توریال، ننگرہار صحت عامہ کے سربراہ مولوی امین اللہ شریف اور کئی دیگر ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد حسن غیاثی نے مذکورہ ہیلتھ سینٹر کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان تمام سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا، جو دیگر شعبوں کے علاوہ صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری، اور اپنے بیمار ہم وطنوں کی مدد کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ ہیلتھ سینٹر ننگرہار کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں اور دوستو خیل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مالی تعاون سے کھولا گیا۔