ننگرہار میں مدرسے پر حملے کےبابت کمیشن کا اعلامیہ

ننگرہار میں مدرسے  پر حملے کے بابت کمیشن برائے تعلیم وتربیت اور ہائیرایجوکیشن کا اعلامیہ مدارس دینیہ ، تعلیمی مراکز اور عوامی املاک کی تباہی، نوجوان طلبہ و حفاظ کرام کی بےرحمانہ شہادتوں کے سلسلے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے ٹٹنگ کے علاقے میں مدرسہ اسلامیہ زبیریہ  پر […]

ننگرہار میں مدرسے  پر حملے کے بابت کمیشن برائے تعلیم وتربیت اور ہائیرایجوکیشن کا اعلامیہ

مدارس دینیہ ، تعلیمی مراکز اور عوامی املاک کی تباہی، نوجوان طلبہ و حفاظ کرام کی بےرحمانہ شہادتوں کے سلسلے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ ننگرہار ضلع خوگیانی کے ٹٹنگ کے علاقے میں مدرسہ اسلامیہ زبیریہ  پر کابل انتظامیہ کی 02 نامی وحشی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک ڈاکٹر، ایک شہری، مدرسے کے استاد سمیت 10 حفاظ کرام شہید اور مدرسے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

گذشتہ 8 دنوں کے دوران استعمار کی تربیت یافتہ وحشی افواج نے مدارس دینیہ اور مذہبی اجتماعات کو حملوں کا نشانہ بنایا۔

جمعرات کے روز 04 مارچ 2021ء  کو کابل انتظامیہ کی فوجوں نے صوبہ قندہار ضلع پنحوائی کے ریگی کے علاقے میں مدرسے میں جاری دستار بندی کی تقریب پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 3 حفاظ کرام شہید جب کہ 4 زخمی ہوئے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ  کٹھ پتلی فوجیں  ننگرہار اور دیگر صوبوں میں مدارس دینیہ اور مساجد پر رات کے چھاپے، فضائی حملے اور توپ خانے کے حملے  کررہاہے ، بلکہ اس سے قبل ننگرہار، تخار، قندوز، نیمروز، پکتیا اور فراہ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں  مدارس دینیہ  اور مساجد کو کٹھ پتلی فوجوں نے نشانہ بنایا، اس طریقے سے انہوں نے اسلام، مدرسہ اور مسجد سے دشمنی کا برملا اظہار کیا ہے۔

تعلیمی اداروں اور عوامی املاک پر حملے وہ ظلم اور جرم ہے، جس کا کسی بھی طرح  جواز پیش  نہیں کیا جاسکتا، بلکہ ہمارا دشمن جان بوجھ کر مذہبی شعبے میں ملک کے تعلیمی اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے، ہماری مصیبت زدہ ملت نے علم و دانش سےمحبت کی غرض سے سخت معاشی اور سلامتی کے حالات میں مدارس دینیہ اور اسکولوں  قائم کی ہے،تاکہ انہیں اس حق سے محروم کریں۔

کمیشن برائے تعلیم وتربیت اور ہائیرایجوکیشن ان ظالمانہ اعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں اور انسانی حقوق کے تحفظ تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہے کہ دشمن کے اس طرح اعمال کی مذمت کریں  اور اس کے لگاتار دہرانے کی روک تھام کریں، اس کے ساتھ میڈیا بھی ایسے  سانحات کی رپورٹیں شائع کریں، تاکہ اہل وطن اور عالمی برداری دشمن کے منحوس اعمال سے آگاہ ہوجائے اور اس طرح واقعات کے تکرار  کے سدباب میں اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ والسلام

کمیشن برائے تعلیم وتربیت اور ہائیرایجوکیشن

27 رجب المرجب 1442 ھ ق

22 حوت 1399 ھ ش

12 مارچ 2021 ء