ننگرہار

ننگرہار میں 703 ملین افغانی مالیت کے 521 مختلف پراجیکٹس مکمل

ننگرہار میں 703 ملین افغانی مالیت کے 521 مختلف پراجیکٹس مکمل

کابل(بی این اے )
ننگرہار کے دیہی، تعمیر نو و ترقی کے محکمے کے مطابق UNEPS کے مالی تعاون سے پچیراگام، رودات، مومندرے اور کوٹ اضلاع میں 703 ملین افغانی کی لاگت سے 521 مختلف پراجیکٹس مکمل کرکے ان کاافتتاح کیاگیا۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں ویلجز، ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے چیئرمین مولوی قاسمت اللہ مبارز نے کہا کہ چار ماہ قبل ہم نے متذکرہ اداروں کے مالی تعاون سے 521 مختلف منصوبوں پر کام شروع کیا تھا جن میں 90 کلومیٹر نئی سڑکیں، 155 کلومیٹر سڑکوں کی مرمت اور بجری، 11 کلومیٹر سڑکوں کی کنکریٹنگ، 35 کلومیٹر ریٹیننگ والز، 1067 کلورٹس، 627 کلومیٹر نہروں اور ندیوں کی صفائی 11 کلومیٹر نہروں کی کنکریٹنگ، 15 پاور پلانٹس اور 55 چھوٹے چیک ڈیموں کی تعمیر شامل ہے جس سے 32 ہزار لوگوں کو روزگار ملا۔
اس موقع پر مذکورہ صوبے کی معیشت کے سربراہ مولوی عطاءالرحمٰن فاتح نے ان پراجیکٹس کے افتتاح پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگلے سال کے لیے، محکمہ اقتصادیات تمام اضلاع میں پچھلے سال کے مقابلے میں دو گنا تعمیر نو کے منصوبوں کو نافذ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔