واشنگٹن پوسٹ رپورٹ کےبابت ترجمان کا بیان

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کےبابت امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ شائع کی کہ گویا امریکی افواج افغانستان میں داعش کے خلاف امارت اسلامیہ کے مجاہدین کی حمایت میں فضائی حملے کرتے  وغیرہ  دعوے۔ ہم ان دعوؤں کو سختی سےمسترد کرتے ہیں، اس طرح معتصب رپورٹیں اس لیے شائع […]

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کےبابت امارت اسلامیہ کے ترجمان کا بیان

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ شائع کی کہ گویا امریکی افواج افغانستان میں داعش کے خلاف امارت اسلامیہ کے مجاہدین کی حمایت میں فضائی حملے کرتے  وغیرہ  دعوے۔

ہم ان دعوؤں کو سختی سےمسترد کرتے ہیں، اس طرح معتصب رپورٹیں اس لیے شائع کی جارہی ہیں کہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین کی اسلامی  وجاہت اور جہاد کے حوالے سے اذہان کو مغشوش کریں، درحقیقت داعش سے جنگ کے دوران امریکی افواج نے امارت اسلامیہ کےمجاہدین کے مورچوں پر بار بار فضائی حملے کیے۔

جیسا کہ امارت اسلامیہ کے مجاہدین ملک کی استقلال اور یہاں اسلامی نظام کے قیام کےلیے مستقل طور پر  جہاد میں مصروف ہیں، ایسا ہی شیطانی اور شریر گروہوں کی سرکوبی اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکارہ بنانے کے لیے اللہ تعالی کی نصرت، مجاہد قوم کے تعاون اور اپنی صلاحیتوں کو بروئےکار لاتے ہوئے براہ راست جدوجہد کی اور کرتی رہیگی۔ ان شاءاللہ

ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ

06 ربیع الاول 1442 ھ بمطابق 23 اکتوبر 2020 ء