کابل

وزارت تعمیرات عامہ نے گزشتہ 11 ماہ کے دوران ملک میں 100 منصوبے مکمل کیے ہیں

وزارت تعمیرات عامہ نے گزشتہ 11 ماہ کے دوران ملک میں 100 منصوبے مکمل کیے ہیں

کابل(الامارہ)
وزارت تعمیرات عامہ کے مطابق گزشتہ 11 ماہ کے دوران ملک میں 173 منصوبوں میں سے 100 سے زائد منصوبے مکمل کردیے گئے ہیں۔
مذکورہ وزارت کے ترجمان محمد اشرف حق شناس کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں میں سڑکوں، کلورٹس اور پلوں کی تعمیر شامل ہے۔
محمد اشرف حق شناس کا کہنا ہے کہ افغانستان کو چین سے ملانے والی واخان سڑک کی تعمیر کا کام امارت اسلامیہ کی قیادت کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔