کابل

وزارت خارجہ کے وفد کی تاجکستان میں افغان قونصلیٹ کا دورہ۔

وزارت خارجہ کے وفد کی تاجکستان میں افغان قونصلیٹ کا دورہ۔

کابل: ( الامارہ اردو) امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے مالیاتی و انتظامی امور کے سربراہ حاجی محمد موسیٰ امیری کی قیادت میں وفد نے تاجکستان کے شہر بدخشان کے مرکز خاروغ میں افغان قونصل خانے کا دورہ کیا۔ انہوں نے قونصل خانے کے امور کا جائزہ لینے کے علاوہ قونصل خانے کی عمارت کو بھی قریب سے دیکھا اور اس کی تعمیر نو کے بارے میں وزارت خارجہ کو تجویز پیش کی۔ واضح رہے کہ خاروغ میں افغان قونصلیٹ کی عمارت کو حالیہ دنوں برفانی تودہ گرنے سے نقصان پہنچا تھا۔