کابل

وزیر خارجہ کی افغانستان کے لیے اطالوی ناظم الامور سے ملاقات

وزیر خارجہ کی افغانستان کے لیے اطالوی ناظم الامور سے ملاقات

 

کابل( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے اٹلی کے ناظم الامور برائے افغانستان، نیٹالیا کوینٹاویل اور وفد سے ملاقات کی۔

وزارت خارجہ کے نائب ترجمان حافظ ضیاء احمد تکل نے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کی تازہ ترین رپورٹ اور پاکستان سے افغان مہاجرین کی ملک بدری سمیت اٹلی کی جانب سے افغانستان کے ساتھ انسانی ہمدردی کی بناء پر تعاون، صحت، اور زراعت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور اٹلی کے پہلے سے جاری نامکمل منصوبوں کی تکمیل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔