کابل

وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کی اسپیشل کمانڈو فورسز کے پہلے بیچ کی گریجویشن تقریب میں شرکت

وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کی اسپیشل کمانڈو فورسز کے پہلے بیچ کی گریجویشن تقریب میں شرکت

 

کابل : وزارت دفاع کی سپیشل فورسز کمانڈ کے پہلے بیچ کے 485 مجاہدین ایک شاندار تقریب میں تین ماہ کی فکری، مذہبی، عسکری اور پیشہ ورانہ تربیت کے بعد فارغ التحصیل ہوئے۔ اس تقریب میں وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب “مجاہد”حفظ اللہ اور وزارت دفاع کے متعدد عہدیداران اور مجاہدین نے شرکت کی۔
مولوی محمد یعقوب “مجاہد” نے اپنی تقریر میں کہا: آپ کی کاوشیں اور جدوجہد ایک عظیم مقصد کے لیے ہیں، وہ یہ ہے کہ ہمارے وطن عزیز کی پاک سرزمین میں شرعی نظام کا نفاذ ہو ، آپ اسلامی نظام کے خلاف بغاوت کرنے والے ہر باغی کے خلاف لڑیں گے اور میں عوام سے کہتا ہوں کہ یہ سپیشل فورسز آپ کی جان و مال اور آبرو کی حفاظت کریں گی ۔ ہم کسی کو آپ کی قربانیوں سے وجود میں آنے والے نظام حکومت کے خلاف مزاحمت کی اجازت نہیں دیں گے۔
جب تک ہم زندہ ہیں ہم عوام کی حفاظت کریں گے۔

انہوں نے ٹریننگ سینٹر کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں وہ اسلامی نظام اور ملک کی قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے اور ایسے مزید سینکڑوں نوجوانوں کو تربیت دے کر ملک کے دفاع کے لیے تیار کریں گے ۔