کابل

وزیر صنعت و تجارت کا ایک وفد کی سربراہی میں ترکمانستان کا دورہ

وزیر صنعت و تجارت کا ایک وفد کی سربراہی میں ترکمانستان کا دورہ

 

کابل( بی این اے ) وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی ایک وفد کی قیادت میں ترکمانستان کے دورے پر گئے ۔
وزارت صنعت و تجارت کے پریس آفس نے باختر نیوز کو بتایا کہ: “امارت اسلامیہ افغانستان کا ایک وفد وزیر صنعت و تجارت نورالدین عزیزی کی قیادت میں نجی شعبے کے نمائندوں کے ساتھ ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آباد پہنچ گئے ہیں۔
اس دورے کا مقصد ترکمن افغان تجارتی تعلقات کی پہلی کانفرنس کا افتتاح، افغانستان کی مصنوعات اور زرعی اجناس کی نمائش، افغانستان اور ترکمانستان کے نجی شعبوں کی دوطرفہ میٹنگ، اقتصادی تعلقات کے فروغ اور ترقی کے لیے حکومت کی دوطرفہ ملاقاتیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت ٹرانزٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔