لوگر

وزیر معدنیات و پٹرولیم اور چینی سفیر کا مس ​​عینک کان کا دورہ

وزیر معدنیات و پٹرولیم اور چینی سفیر کا مس ​​عینک کان کا دورہ

 

کابل( بی این اے ) وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ شہاب الدین دلاور ، وزیر اطلاعات و ثقافت ملا خیر اللہ خیرخواہ اور کابل میں چین کے سفیر ژاؤ شینگ نے صوبہ لوگر کے دورے کے دوران مس عینک کان کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران چینی کمپنی ایم سی سی کے حکام کے ساتھ ملاقات ہوئی اور کمپنی کے حکام نے مس ​​عینک کان تک سڑک کی تعمیر، آثار قدیمہ کے تحفظ کے لیے منصوبے کو حتمی شکل دینے، مس عینک کان کے مغربی حصے سے ہونے والی استخراج میں پیش رفت اور کیمپوں کی تعمیر کے حوالے سے معلومات شئیر کیں، اور کہا کہ منصوبے کے زیادہ تر مسائل کو دور کر دیا گیا ہے اور اس پر عملی کام شروع کرنے کے لیے تیار ہے ۔

انہوں نے منصوبے کے کام کی رفتار تیز کرنے کے لیے وزارت اطلاعات و ثقافت کے تعاون کو ضروری قرار دیا۔

دوسری جانب وزارت پانی و توانائی کے نائب وزیر نے مس ​​عینک کان کی بجلی اور پانی کی فراہمی کے شعبے میں وزارت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

لوگر کے گورنر شیخ ضیاءالرحمٰن مدنی نے عہدیداروں کو اس منصوبے پر عمل درآمد کے حوالے سے صوبے کے باشندوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔