کابل

وزیر معدنیات و پیٹرولیم سے چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات

وزیر معدنیات و پیٹرولیم سے چینی سرمایہ کاروں کی ملاقات

کابل(الامارہ)
وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور سے چینی سرمایہ کاروں نے ملاقات کی۔
ملاقات میں چینی سرمایہ کاروں نے افغانستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو مناسب سمجھا اور ملک کی معدنیات بالخصوص تیل اور گیس میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے اس وزارت سے تعاون کی درخواست کی۔
وزیر معدنیات و پیٹرولیم نے کہا: کہ
ملک بھر میں سیکورٹی کو یقینی بنانے کے علاوہ، امارت اسلامیہ افغانستان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے سہولیات اور مناسب ماحول فراہم کیا ہے اور وہ افغانستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے اپنی تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔