کابل

وزیر معدنیات و پیٹرولیم سے چین میں افغانستان کے سفیر کی ملاقات

وزیر معدنیات و پیٹرولیم سے چین میں افغانستان کے سفیر کی ملاقات

کابل(الامارہ)
وزیر معدنیات و پیٹرولیم شیخ الحدیث شہاب الدین دلاور سے چین میں افغانستان کے سفیر مولوی بلال کریمی نے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں مختلف موضوعات خصوصاً بڑی اور چھوٹی کانوں کے معاہدوں پر جامع گفتگو ہوئی۔
وزیر معدنیات وپیٹرولیم نے آمو دریا آئل فیلڈ، سمتی کانوں اور مس عینک کے دوسری کان کے معاہدوں کے بارے میں بتایا، اورمزید کہا:ایکسٹریکٹو انڈسٹریز سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے افغانستان کی شرائط واضح ہیں اور ہم نے سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کیے ہیں جن میں سے ایک اہم شرط یہ ہے کہ ملک کے اندر 100% پروسیسنگ کی جائے گی، اس طرح تمام قومی اور بین الاقوامی سرمایہ کار ملک کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ وزیر معدنیات نے صوبہ تخار کے چاہ آب ضلع میں سمتی سونے کی کان کی چھوٹی اور بڑی کانوں کے معاہدوں کے بارے میں بھی بات کی۔
اس موقع پر چین میں افغان سفیر نے آمو دریا آئل فیلڈ اور مس عینک کان کی کنٹریکٹ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کے بارے میں بتایا اور کہا: چینی سرمایہ کار افغانستان کی کانوں میں مزید سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
نیز انہوں نے ایکسٹریکٹو انڈسٹری شعبے کی ترقی کے لیے کچھ ضوابط کو نافذ کرنا ضروری سمجھا اور یقین دلایا کہ وہ چینی سرمایہ کاروں کو کان کنی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔