کابل

وزیر ہائیر ایجوکیشن سے کابل میں چین کے سفیر کی ملاقات

وزیر ہائیر ایجوکیشن سے کابل میں چین کے سفیر کی ملاقات

 

کابل ( بی این اے ) وزیر ہائیرایجوکیشن شیخ ندا محمد ندیم نے کابل میں چین کے سفیر ژاؤ شینگ سے ملاقات کی۔

وزارت ہائیرایجوکیشن کے ترجمان حافظ ضیاء اللہ ہاشمی نے بتایا کہ اس ملاقات میں شیخ ندا محمد ندیم نے چینی سفیر کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اچھے تاریخی، سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیا ۔

شیخ ندا محمد ندیم نے کہا کہ چین تاریخ میں ہمیشہ افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور اب بھی امارت اسلامیہ کی پالیسیوں اور خود مختاری کی حمایت اور احترام کرتا ہے۔

انہوں نے مختلف شعبوں بالخصوص اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں چین کی مدد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم تمام ممالک سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ افغانوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی مدد فراہم کریں۔

شیخ ندا محمد ندیم نے چین میں افغان سفیر کی اسناد قبول کرنے میں چین کے حالیہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تعلیمی ترقی میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

اسی دوران چین کے سفیر ژاؤ شینگ نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور اقتصادی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت افغانستان کی مذہبی اور ثقافتی اقدار اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتی ہے اور تازہ ترین سفارتی اقدامات بھی اس بات کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین کے افغانستان کے ساتھ زراعت اور کان کنی سمیت مختلف شعبوں میں وسیع تجارتی تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو پہلے سے بھی زیادہ فروغ دینے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ کا استعداد کار بڑھانے کے پروگرام کے بارے میں بھی بات کی اور اس شعبے میں تعاون کا وعدہ کیا۔