کابل

وطن واپسی عمل کے اچھے انتظام سے یہ بات سامنے آئی کہ سرکاری ادارے اعلیٰ صلاحیت کے حامل اور ملک کی ترقی کے لیے اہم ہیں:مولوی عبدالکبیر

وطن واپسی عمل کے اچھے انتظام سے یہ بات سامنے آئی کہ سرکاری ادارے اعلیٰ صلاحیت کے حامل اور ملک کی ترقی کے لیے اہم ہیں:مولوی عبدالکبیر

کابل(بی این اے )
نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر سے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور مولوی عبدالسلام حنفی اور کابینہ کے بعض ارکان نے کل سپیدار پیلس میں ملاقات کی۔
اس ملاقات میں پانی و بجلی، زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک، لیبر و سماجی امور کی وزارتوں کے سرپرستوں نے بھی شرکت کی ۔
ملاقات میں مولوی عبدالسلام حنفی نےکہا کہ پاکستان سے واپس آنے والے مہاجرین کے لیے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں اور امداد کی فراہمی میں ملکی اور غیر ملکی اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔
نیز کابینہ کے ارکان نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کا کام ترقی کے ساتھ مقررہ اہداف اور امارت اسلامیہ کی پالیسی کے مطابق جاری ہے.
اس کے علاوہ مولوی عبدالکبیر نے کابینہ کے ارکان سمیت تمام عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا جو ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کی کوششیں کر رہے ہیں اور ان کی مسلسل کوششوں سے مہاجرین کے لیے اچھے انتظامات کیے گئے ہیں۔
مولوی عبدالکبیر کے مطابق پڑوسی ممالک سے مہاجرین کی فوری اور زبردستی واپسی کے عمل کا بہتر انتظام،اور ان تک بروقت رسائی نے ظاہر کیا کہ حکومتی ادارے اعلیٰ صلاحیت کے حامل اورافغانستان کی ترقی کی بنیاد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ناگہانی قدرتی آفات کے علاوہ لاکھوں پناہ گزینوں اور واپس آنے والوں کی تنظیم اور ضروری تیاری دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی طاقت سے باہر ہے،لیکن امارت اسلامیہ نے اپنے خلوص، انتھک کوششوں اور شہریوں کی مدد سے اس عمل کو کنٹرول کیا ہے۔