کابل

ٹاپی پراجیکٹ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں: سی۔ای۔او ٹاپی پراجیکٹ

ٹاپی پراجیکٹ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں: سی۔ای۔او ٹاپی پراجیکٹ

 

کابل ( الامارہ ) ٹاپی پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا ہے کہ ترکمانستان افغانستان کے راستے پاکستان اور بھارت تک گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ سی ای او ٹاپی پی پراجیکٹ محمد میرات امانوف نے پیرس میں توانائی کے بارے میں ترکمن سرمایہ کاری کانفرنس کو بتایا کہ انہوں نے ٹاپی پراجیکٹ کے کے امور میں بین الاقوامی قوانین کے مطابق پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترکمانستان میں گیس پائپ لائن کی بچھانے کا کام مکمل ہو چکا ہے اور اب بین الاقوامی معیار کے مطابق اس منصوبے کے بارے میں دیگر ممالک سے بات چیت جاری ہے۔