پانی و توانائی کے وزیر نے DBE HOLDING کمپنی کے سربراہ سے ملاقات کی

پانی و توانائی کے وزیر نے DBE HOLDING کمپنی کے سربراہ سے ملاقات کی۔ امارت اسلامیہ افغانستان کے پانی و توانائی کے وزیر الحاج ملا عبداللطیف منصور اور افغانستان الیکٹرسٹی کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملا محمد حنیف حمزہ نے گزشتہ روز ترکی میں DBE ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ برائے ایشیا جناب مہمت طہٰ پنار سے […]

پانی و توانائی کے وزیر نے DBE HOLDING کمپنی کے سربراہ سے ملاقات کی۔

امارت اسلامیہ افغانستان کے پانی و توانائی کے وزیر الحاج ملا عبداللطیف منصور اور افغانستان الیکٹرسٹی کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ملا محمد حنیف حمزہ نے گزشتہ روز ترکی میں DBE ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ برائے ایشیا جناب مہمت طہٰ پنار سے ملاقات کی۔

یہ کمپنی جو شمسی توانائی کی پیداوار کے شعبے میں بین الاقوامی شہرت رکھتی ہے اور یورپ کی سطح پر تیسری پوزیشن رکھتی ہے، انہوں نے اپنی کمپنی کے بارے میں ضروری معلومات معزز وزیر اور ان کے وفد کے ساتھ شیئر کیں۔

محترم وزیر صاحب نے انہیں افغانستان آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ آکر افغانستان میں شمسی توانائی کی پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیں اور وزارت کے تکنیکی حکام سے ملاقات کر کے افغانستان میں شمسی توانائی کی پیداوار کے متعلق اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں۔

کمپنی کے سربراہ نے دعوت قبول کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ مستقبل قریب میں افغانستان کا دورہ کریں گے اور شمسی توانائی کی پیداوار کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے۔