اسلام آباد

پاکستان اور افغانستان کے پولیو کے خاتمے کے پروگراموں کے درمیان دو روزہ سرحد پار رابطہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع

پاکستان اور افغانستان کے پولیو کے خاتمے کے پروگراموں کے درمیان دو روزہ سرحد پار رابطہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع

جمعرات کو اسلام آباد میں شروع ہونے والی اس اجلاس میں افغانستان کے نیشنل پولیو ایریڈیکیشن ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر نیک ولی شاہ مومن، یونیسیف، عالمی ادارہ صحت اور متعدد دیگر بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء پولیو کے مکمل خاتمے، پولیو پروگراموں کا معیار بہتر بنانے، اچھی کوآرڈینیشن اور مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال اور گفتگو کریں گے۔