کابل

پاکستان سے 96 خاندانوں کی وطن واپسی

پاکستان سے 96 خاندانوں کی وطن واپسی

کابل(الامارہ)
وزارت امور وآباد کاری مہاجرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان سے 96 خاندان وطن واپس آئے ہیں۔
قندھار کے ضلع تختہ پل کے انجرگی کیمپ میں پناہ گزینوں کی رجسٹریشن اور سیٹلمنٹ کمیٹی کے عہدیداروں نے بتایا کہ 505 افراد پر مشتمل مذکورہ 96 خاندان گزشتہ روز سپین بولدک کے راستے وطن واپس آئے ۔
وزارت نے یہ بھی کہا کہ واپس آنے والے خاندانوں کو منتخب کمیٹیوں نے پناہ گزینوں کے ادارے کے ساتھ رجسٹر کرنے کے بعد امداد لینے کے لیے بین الاقوامی ادارے کے ہائی کمشنر کے دفتر اور پناہ گزینوں کی بین الاقوامی تنظیم سے متعارف کرایا گیا۔