کابل

پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ سلوک ناقابل قبول ہے: ذبیح اللہ مجاہد

پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ سلوک ناقابل قبول ہے: ذبیح اللہ مجاہد

 

کابل( بی این اے ) امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک کو ناقابل قبول قرار دیا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے آج اپنے “ایکس” اکاؤنٹ پر لکھا: پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ سلوک ناقابل قبول ہے اور پاکستان کو اس سلسلے میں اپنے لائحہ عمل پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

مجاہد کے مطابق پاکستان کے سیکورٹی مسائل میں افغان مہاجرین کا کوئی ہاتھ نہیں ہے اور جب تک افغان مہاجرین رضاکارانہ اور پرامن طریقے سے پاکستان سے نکلیں گے تب تک پاکستان کو صبر سے کام لینا چاہیے۔

افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا بیان ایسے وقت سامنے آرہا ہے جب پاکستان میں افغان مہاجرین کی گرفتاریوں ، تشدد اور انہیں اس ملک سے جبری بے دخل کرنے کی اطلاعات مسلسل طور پر موصول ہورہی ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان میں امارت اسلامیہ افغانستان کے سفارتخانے نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں پولیس کی جانب سے افغان مہاجرین کی گرفتاری اور انہیں ہراساں کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی حکام کے بار بار وعدوں کے باوجود پولیس کی جانب سے افغان مہاجرین کی گرفتاری اور ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔