پروان،بامیان پولیس چیف اورفورسز پرحملہ،8ہلاک

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ پروان ضلع شیخ علی میں صوبہ بامیان کے پولیس چیف کی قافلے پر حملہ کیا،جبکہ ضلع سیاہ گرد میں کٹھ پتلی فوجوں کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق منگل کےروز 2015/06/02 مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے  مجاہدین نےضلع شیخ علی کے مربوطہ اہم شاہراہ پر صوبہ […]

امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ پروان ضلع شیخ علی میں صوبہ بامیان کے پولیس چیف کی قافلے پر حملہ کیا،جبکہ ضلع سیاہ گرد میں کٹھ پتلی فوجوں کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق منگل کےروز 2015/06/02 مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے  مجاہدین نےضلع شیخ علی کے مربوطہ اہم شاہراہ پر صوبہ بامیان کے پولیس چیف کے قافلے پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس میں اب تک دو فوجی رینجر گاڑیاں راکٹ لانچروں کے زد میں آکر تباہ ہوئيں۔

ذرائع کے مطابق شدید حملے کی صورت میں 4 پولیس اہلکارر ہلاک جبکہ 5 زخمی ہونے کے علاوہ مجاہدین نے 4 کلاشنکوفیں اور دیگر فوجی سازوسامان بھی غنیمت کرلیا۔

ضلع سیاہ گرد سے اطلاع ملی ہےکہ منگل کےروز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر دو بجے کے لگ بھگ کٹھ پتلی فوجیں سورخی کے علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کررہاتھا، جن پر مجاہدین نے خوفناک حملہ کیا، جو لڑائی میں بدل کر دو گھنٹے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں 4 فوجی مارے گئے اور دیگران نے فرار کی راہ اپنالی۔

ذرائع کے مطابق دشمن کے جوابی فائرنگ سے 2 مجاہدین بھی شہید ہوئے۔ تقبلہمااللہ