پروان میں سیلاب زدگان کے حوالے سے امارت اسلامیہ کا تعزیتی پیغام

المناک اطلاع ملی ہے کہ گذشتہ شب صوبہ پروان کے صدر مقام چاریکار شہر  میں سیلابوں کی وجہ سے 80 ہموطن شہید اور زخمی ہوئے ہیں اور انہیں کافی مالی نقصان بھی پہنچا ہے۔ امارت اسلامیہ اس المیہ میں  شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کیساتھ دل کی گہرائیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور […]

المناک اطلاع ملی ہے کہ گذشتہ شب صوبہ پروان کے صدر مقام چاریکار شہر  میں سیلابوں کی وجہ سے 80 ہموطن شہید اور زخمی ہوئے ہیں اور انہیں کافی مالی نقصان بھی پہنچا ہے۔

امارت اسلامیہ اس المیہ میں  شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں کیساتھ دل کی گہرائیوں سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور انہیں تسلیت پیش کرتی ہے۔

اللہ تعالی شہداء کو جنت الفردوس اور زخمیوں کو فی الفور شفا عطا فرمائے۔

علاقے میں امارت اسلامیہ  تمام مجاہدین سے مطالبہ کرتی ہے کہ حسب توفیق سیلاب زدگان سے تعاون کریں  اور دیگر فلاحی اداروں کی امداد پہنچانے کی رسیدگی میں سیکورٹی وغیرہ میں بھرپور تعاون کریں۔

اسی طرح تمام فلاحی اداروں، سرمایہ داروں اور ثروت مند ہموطنوں سے مطالبہ کرتی ہے  کہ وہ جلد از جلد  اسلامی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں  تک اپنی امداد پہنچا دیں اور بےگھر ہونےوالے خاندانوں کو سرپناہ، لباس اور خوراک  کی فراہمی میں  تعاون کریں اور ان علاقوں کی تعمیرنو میں اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ والسلام

امارت اسلامیہ افغانستان

7 محرم الحرام 1442 ھ بمطابق 26 اگست 2020 ء