پنجشیر

پنجشیر میں رواں سال محکمہ اقتصادیات کی جانب سے 2 ملین ڈالر کے منصوبوں پر عمل درآمد ہوگا

پنجشیر میں رواں سال محکمہ اقتصادیات کی جانب سے 2 ملین ڈالر کے منصوبوں پر عمل درآمد ہوگا

 

کابل (بی این اے ) رواں سال پنجشیر میں محکمہ اقتصادیات نے صوبے کے مرکز بازارک کے علاوہ 6 اضلاع میں 2 ملین ڈالر کی لاگت سے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پنجشیر کے محکمہ اقتصادیات کے سربراہ مولوی فیض الباری نوبہار نے باختر نیوز کے مقامی نامہ نگار کو بتایا کہ اس صوبے میں عالمی بینک اور آغا خان فاونڈیشن کے مالی تعاون سے 2 ملین ڈالرز مالیت کے اقتصادی، سماجی، ثقافتی اور ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امارت اسلامیہ کی حاکمیت کے بعد اسی طرح کے چھوٹے اور بڑے منصوبے مذکورہ صوبے میں مکمل کیے گئے ہیں۔