کابل

پچھلے ہفتے، 1 لاکھ ٹن سے زائد سامان تجارت کی ریل کے ذریعے نقل وحمل

پچھلے ہفتے، 1 لاکھ ٹن سے زائد سامان تجارت کی ریل کے ذریعے نقل وحمل

 

کابل( الامارہ ) پچھلے ایک ہفتے میں ریلوے کے ذریعے 102,000 ٹن سے زیادہ سامان تجارت کی نقل و حمل کی گئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے حیرتان، آقینہ اور تورغونڈئی ریلوے پورٹس کے ذریعے 1 لاکھ 2 ہزار 327 میٹرک ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی۔ ان میں سے 3377 ٹن سامان برآمدات جبکہ دیگر درآمدی اشیاء تھیں۔افغانستان کی نیشنل ریلوے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ آئے روز اپنے معاملات میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ملک کے تاجروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم ہوں اور انہیں معیاری خدمات فراہم کی جاسکیں۔