پکتیا

پکتیا، 49 ہزار ڈالر کی لاگت سے فراہمی آب کے منصوبے پر کام کا آغاز

پکتیا، 49 ہزار ڈالر کی لاگت سے فراہمی آب کے منصوبے پر کام کا آغاز

 

کابل( بی این اے ) گردیز میونسپلٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے میں فراہمی آب کے ایک منصوبے کی تکمیل سے 200 خاندانوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پکتیا کے مرکز گردیز میں یو این ہیبی ٹیٹ کے مالی تعاون سے 49 ہزار ڈالر کی لاگت سے واٹر سپلائی کے ایک منصوبے پر کام جاری ہے جس کی تکمیل کے بعد 200 خاندانوں کو پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔
حکام کے مطابق یہ منصوبہ 4 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔