پکتیا

پکتیا: بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں کے تعین کے لیے گردیز میونسپلٹی اور تاجروں کے درمیان اجلاس

پکتیا: بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں کے تعین کے لیے گردیز میونسپلٹی اور تاجروں کے درمیان اجلاس

 

اجلاس بنیادی اشیا کی قیمتوں کی فہرست کے تعین اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے منعقد ہوا۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے آج گردیز میونسپلٹی کے اربن گورننس کے سربراہ مولوی سید صابر ابن صدیق کی سربراہی میں شہر کے ہول سیلرز، انجمن کے عہدیداروں اور مختلف طبقوں کے تاجروں کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں بنیادی اشیائے خوردونوش، تیل اور ایندھن کی قیمتوں کے تعین، قیمتوں کی فہرست کو حتمی شکل دینے اور اس پر عمل کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے تاجروں اور تجارتی نمائندوں کو دین اسلام کے نقطہ نظر سے ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کے بارے میں آگاہی دی گئی اور انہیں اس مقدس مہینے میں عدل و انصاف سے کام لینے کی ترغیب دی گئی۔