پکتیکا،پولیس اور جنگجوؤں پر دھماکہ، چار اہلکار ہلاک

پولیس اہلکاروں اور مقامی جنگجوؤں پر صوبہ پکتیکا کے یحی خیل اور سرحوضہ اضلاع میں دھماکے ہوئے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کے لگ بھگ ضلع یحی خیل کے گلرادین کے علاقے میں جنگجوؤں کا موٹرسائیکل تباہ اور اس پر سوار دو شرپسند لقمہ اجل بن گئے۔ […]

پولیس اہلکاروں اور مقامی جنگجوؤں پر صوبہ پکتیکا کے یحی خیل اور سرحوضہ اضلاع میں دھماکے ہوئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کے لگ بھگ ضلع یحی خیل کے گلرادین کے علاقے میں جنگجوؤں کا موٹرسائیکل تباہ اور اس پر سوار دو شرپسند لقمہ اجل بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز شام کے وقت ضلع سرحوضہ کے نکہ کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے دھماکہ سے دو اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔