پکتیکا

پکتیکا، 12 ملین افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا آغاز

پکتیکا، 12 ملین افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا آغاز

کابل(الامارہ) پکتیکا، گومل کینال ڈیپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع شخیل اباد کے شیرگل علاقے میں 12 ملین افغانی کی لاگت سے ایک چیک ڈیم کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں پکتیکا کے گورنر مولوی عبد الخالق عابد نے کہا کہ مذکورہ چیک ڈیم 120 میٹر لمبائی، 56 میٹر چوڑائی 10 میٹر اونچائ پر مشتمل 12 ملین افغانی کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے ، جس میں 100000 کیوبک میٹر سے زائد پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔
ان کے مطابق چیک ڈیم کی تعمیر سے علاقے کے مکین سیلاب کے خطرے سے بچ جائیں گے اور بنجر زمینیں سیراب ہو سکیں گی۔
یاد رہے کہ پکتیکا مرکز سمیت تمام اضلاع میں متعدد چیک ڈیموں کی تعمیراتی کام شروع کردیا گیا ہے۔