پکتیکا

پکتیکا ، 23 ملین افغانی کی لاگت سے دو منصوبوں پر عمل درآمد کا آغاز

پکتیکا ، 23 ملین افغانی کی لاگت سے دو منصوبوں پر عمل درآمد کا آغاز

کابل(بی این اے )
پکتیکا کے محکمہ زراعت آبپاشی و لائیو سٹاک کے حکام کے مطابق اس صوبے کے ضلع برمل میں 23 ملین افغانی کی لاگت سے دو منصوبوں پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع نے باختر نیوز کو بتایا کہ صوبے کے ضلع برمل میں انٹرنیشنل فوڈ پروگرام کے مالی تعاون سے 23 ملین افغانی کی لاگت سے ایک ہزار میٹر طویل ریٹیننگ وال اور 132 ایکڑ اراضی پر چھوٹے آبی ذخائر تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس منصوبے میں علاقے کے 852 افراد کو چھ ماہ کے لیے روزگار فراہم کیا گیا ہے۔