پکتیکا

پکتیکا میں جیولن مقابلے اختتام پذیر

پکتیکا میں جیولن مقابلے اختتام پذیر

کابل(بی این اے )
صوبہ پکتیکا کے فزیکل ٹریننگ اینڈ اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ سے متعلقہ جیولن فیڈریشن اور بی آر کے آرگنائزیشن کے مالی تعاون سے مذکورہ صوبے کے مرکز شرنہ میں چار ٹیموں کے درمیان جیولن مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔
ان مقابلوں میں اتفاق اے ، اتفاق بی، زاولو، اور سنٹرل ٹیموں نے حصہ لیا،جس کے نتیجے میں اتفاق بی ٹیم نے 52 نمبر حاصل کرنے پر پہلی پوزیشن اور اتفاق اے ٹیم نے 44 نمبر حاصل کرنے پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
مقابلوں کے اختتام پر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو نقد انعامات دیے گئے۔