چوکی فتح، ضلعی سربراہ و کمانڈر سمیت 5 ہلاک، غنائم

کٹھ پتلی انتظامیہ کے اعلی حکام اور چوکی کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بلخ اور غزنی صوبوں میں نشانہ بنایا، جب کہ میدان اور پکتیکا صوبوں میں 3 اہلکار مجاہدین سے آملے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ بلخ ضلع شورتپہ کے آریغ باطر کے علاقے میں ضلعی سربراہ […]

کٹھ پتلی انتظامیہ کے اعلی حکام اور چوکی کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بلخ اور غزنی صوبوں میں نشانہ بنایا، جب کہ میدان اور پکتیکا صوبوں میں 3 اہلکار مجاہدین سے آملے۔

اطلاعات کے مطابق منگل کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ بلخ ضلع شورتپہ کے آریغ باطر کے علاقے میں ضلعی سربراہ ابراہیم اور جنگجو کمانڈر شریف کی گاڑی دھماکے سے تباہ ہوئی اور اس میں سوار دو اعلی عہدیداروں سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب پیر اور منگل کی درمیانی شب صوبہ غزنی کے صدر مقام غزنی شہر کے نوآباد کے علاقے میں واقع چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قابض ہوئے اور وہاں تعینات تمام اہلکار ہلاک،ایک ٹینک اور ایک گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی قبضے میں لیا۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ میدان کے بندچک اور سیدآباد اضلاع کے رہائشی دو افغان فوجیوں اسداللہ ولد غلام حبیب اور ایک فوجی نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبرداری ہوئے، جب کہ صوبہ پکتیکا ضلع وازیخوا کے مہمان قلعہ کے باشندے پولیس اہلکار آدم خان ولد شیرخان نے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔