چوکی فتح، کمانڈر سمیت 8 ہلاک، 2 گرفتار، 9 سرنڈر، غنائم

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل، پکتیکا، سمنگان اور بدخشان صوبوں میں کٹھ پتلی فوجوں کو نشانہ بنایا، جب کہ بدخشان، میدان اور قندوز میں کابل انتظامیہ کے 9 سیکورٹی اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ کابل ضلع […]

الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل، پکتیکا، سمنگان اور بدخشان صوبوں میں کٹھ پتلی فوجوں کو نشانہ بنایا، جب کہ بدخشان، میدان اور قندوز میں کابل انتظامیہ کے 9 سیکورٹی اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ کابل ضلع سروبی کے ماہیپر کے علاقے جلال آباد- کابل ہائی وے پر قائم فوجی چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے اس پر قابض ہوئے اور وہاں تعینات 5 اہلکار ہلاک ہوئے،جن کے 4 عدد بندوقیں مجاہدین نے غنیمت کرلی۔

دریں اثناء خبجک ،اوزبین اور چگنی کے علاقوں میں واقع چوکیوں  پر مجاہدین نے اسی نوعیت حملہ کیا، لیکن جانی و مالی نقصان سے متعلقہ اطلاع فراہم نہ ہوسکی۔

دوسری جانب صوبہ پکتیکا ضلع خیرکوٹ کے بک خیل کے علاقے میں پولیس گشتی پارٹی پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس میں ایک ٹینک تباہ اور اس میں سوار پولیس کمانڈر میرعلم ہلاک جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

اسی طرح صوبہ سمنگان ضلع دوآب کے مربوطہ علاقے میں اینٹلی جنس سروس اہلکاروں کو مجاہدین کی کمین گاہ کا سامنا ہوا،جس میں ایک مخبر ہلاک جب کہ 2 گرفتار ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق کمیشن برائے دعوت و ارشاد امارت اسلامیہ کے کارکنوں کی دعوت کے نتیجے میں صوبہ بدخشان کے ارگو اور کوف اضلاع میں کابل انتظامیہ کے 6 سیکورٹی اہلکاروں عزیزالرحمن ولد سیدبرہا، فریدون ولد کمال الدین،بخت شاہ ، عبدالودود ولد عبدل، عبدالغفار ولد عبدالستار اور قربان ولد مرادمحمد نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبردار ہوئے، جب کہ ضلع درایم کے مشافل گاؤں میں مجاہدین نے ایک جنگجو کو قتل کردیا اور ان کے اسلحے کو قبضے میں لیا۔

اسی طرح صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر میں قائم صمد نامی چوکی میں تعینات آفسر نے محافظ سمیت مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جب کہ صوبہ میدان ضلع جلریز کے رہائشی نام نہاد قومی لشکر کے جنگجو سرورخان ولد محمد نے حقائق کا ادراک کرتے ہوئے مخالفت سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق سرنڈر ہونے والے اہلکاروں کا مجاہدین نےشاندار استقبال کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا ۔