کابل

چینی سرمایہ کار کا افغانستان میں پولٹری اور فش فارمنگ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار

چینی سرمایہ کار کا افغانستان میں پولٹری اور فش فارمنگ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار

 

کابل ( بی این اے ) وزارت زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے ڈائریکٹر آبی وسائل مولوی باز محمد فیضان سے چینی سرمایہ کار جوگواجین شی یی ووفان نے ملاقات کی۔
وزارت زراعت، آبپاشی و لائیو سٹاک کے پریس ریلیز کے مطابق؛ اس ملاقات میں چینی سرمایہ کار نے وزارت زراعت سے جانوروں کے چارے، فش فارمنگ اور پولٹری فارمنگ کے لیے 50 ایکڑ اراضی کی کی منظوری کی درخواست کی۔
وزارت زراعت کے اعلی حکام نے چینی سرمایہ کار کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا اور انہیں اس منصوبے میں ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔