کابل

چین افغان مہاجرین کے ساتھ 100 ملین یوآن امداد کر رہا ہے۔

چین افغان مہاجرین کے ساتھ 100 ملین یوآن امداد کر رہا ہے۔

رپورٹ: الامارہ اردو
جمعرات کو کابل میں چینی سفیر ژاو شینگ نے افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے درمیان چین افغان دو طرفہ تعلقات، خطے کے مسائل اور افغانستان کے ساتھ چین کے انسانی امداد پر بات چیت ہوئی۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مثبت قرار دیا اور وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فورمز پر افغانستان کی حمایت کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ بلخی کے مطابق وزیر خارجہ نے چینی سفیر سے کہا کہ افغانستان کو اب ان ممالک کی نظر سے نہ دیکھا جائے جہاں بد امنی، تشدد اور عدم استحکام ہے۔ افغانستان بھر میں امن کا قیام ممکن بنایا دیا گیا ہے۔ اس لحاظ سے افغانستان کے لیے مزید خصوصی نمائندے مقرر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ چینی سفیر نے بیجنگ میں چینی قیادت اور سفارت کاروں کے حالیہ کانفرنس سے متعلق چین کے موقف کے بارے میں کہا کہ دنیا کے مشترکہ اور پر امن مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ ایک کثیرالجہتی بین الاقوامی نظام قائم کیا جائے جس میں تمام چھوٹے بڑے ممالک کے مفادات یکساں طور پر محفوظ ہوں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق چینی سفیر نے کہا کہ چین کی خارجہ پالیسی کے اصولوں کی روشنی میں وہ افغانستان کے ساتھ اس طور پر طویل مدتی شراکت داری جاری رکھنا چاہتے ہیں جس میں دونوں ممالک کے مفادات کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے مختلف پڑوسی ممالک سے ڈی پورٹ کیے جانے والے افغان مہاجرین کے ساتھ 100 ملین یوآن امداد کا اعلان بھی کیا۔ اس امداد سے افغان مہاجرین کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔