ہرات

چین کا افغانستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

چین کا افغانستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

کابل(الامارہ)
ہرات ریلوے اتھارٹی کے سربراہ سے چائنا یون لونگ انڈر گراؤنڈ کمپنی کے نمائندے نے ملاقات کی ۔
اس ملاقات میں انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان میں اسٹیل کی پیداوار کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنی کے نمائندوں نے ہرات میں اسٹیل کی پیداوار کے شعبے میں تین ملین ڈالر مالیت کے سروے کے دوران کہا کہ وہ اس سرمایہ کاری کو بعد میں 100 ملین ڈالر تک بڑھا دیں گے۔