کابل،جلال آباد و لوگر، تین گاڑیاں تباہ،10 ہلاک و زخمی

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل، جلال آباد اور لوگر صوبوں میں دشمن پر حملہ کیا۔ آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد شہر کے قریب جندماپل کے علاقے میں بم دھماکہ سے پولیس رینجر گاڑی تباہ اور اس […]

الخندق آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے کابل، جلال آباد اور لوگر صوبوں میں دشمن پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز سہ پہر کے وقت صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد شہر کے قریب جندماپل کے علاقے میں بم دھماکہ سے پولیس رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار دو اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

دوسری جانب بدھ کے روز دوپہر کے وقت صوبہ کابل ضلع سروبی کے چہلگزی کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار تین اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔

صوبہ لوگر سے اطلاع ملی ہےکہ بدھ کے روز دوپہر کے قریب صدر مقام پل عالم شہر کے الیاس خان قلعہ اور موسی قلعہ کے علاقوں میں واقع جنگجوؤں کی چوکیوں پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا ہوا۔

اسی طرح بدھ کے روز سہ پہر کے وقت خدر کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں فوجی رینجر گاڑی تباہ اور اس میں سوار دو اہلکار زخمی ہوئے۔