کابل،فوجی کاروان پر حملہ،11 گاڑیاں تباہ، 15 ہلاک

کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ کابل ضلع سروبی میں حملہ کیا، جبکہ ضلع قرہ باغ میں بم دھماکہ سے آ‌فسر ہلاک ہوا۔ تفصیل کے مطابق منگل کےروز 2015-10-06 مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے کابل، جلال آباد قومی شاہراہ پر سورئی تیژہ […]

کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ کابل ضلع سروبی میں حملہ کیا، جبکہ ضلع قرہ باغ میں بم دھماکہ سے آ‌فسر ہلاک ہوا۔

تفصیل کے مطابق منگل کےروز 2015-10-06 مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے کے لگ بھگ مجاہدین نے کابل، جلال آباد قومی شاہراہ پر سورئی تیژہ اور تورناؤ کے علاقوں  میں فوجی کاروان پر ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جو دوپہر گیارہ بجے تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں 8 سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہونے کے علاوہ 4 فوجی اور 3 سپلائی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں۔

دوسری جانب منگل کےروز  مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے کے لگ بھگ مذکورہ شاہراہ پر کابل، لغمان دروازہ کے مقام پر مجاہدین نے فوجی کاروان پر اسی نوعیت کا حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 4 گاڑیاں تباہ اور 6 سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئيں۔

الحمدللہ مجاہدین کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

ضلع قرہ باغ سے اطلاع ملی ہےکہ منگل کےروز مقامی وقت کے مطابق دن دس بجے کے لگ بھگ قلعہ گودر کے علاقے میں  کنٹرول آفسر  صابر کی گاڑی مجاہدین کی نصب شدہ بم سے ٹکراکر تباہ ہوئی اور اس میں سوار صابر موقع پرہلاک  ہوا۔